سرینگر :25/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں۔ کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئے مبینہ تصادم میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے لال چوک علاقے میں محاصرے اور تلاشی مہم شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی کے ساتھ ہی تصادم شروع ہوا۔انہوں نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد مارے گئے۔افسر نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اس دوران مضافات کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کنٹرول لائن کے پاس بھی دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید معلومات کا انتظار ہے۔